اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سیمی فائنل میں شکست پر روہت شرما ‘جذباتی’ ہوگئے، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے قائد ڈریسنگ روم میں آتے ہی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

عبرتناک شکست کے بعد وہ کچھ دیر تک ایک کونے میں بیٹھے رہے اسی دوران کیمرے کی آنکھ نے یہ مناظر قید کرلئے۔

روہت شرما اب تک کھیلے گئے ہر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ رہے ہیں لیکن انہوں نے صرف ایک بار ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گروپ ٹو میں سرفہرست بھارتی ٹیم کو انگلینڈ نے آج 10 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلش جوڑی نے بابر اور رضوان سے ریکارڈ چھین لیا

یاد رہے کہ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے بھارت کو سیمی فائنل میں عبرتناک شکست سے دوچار کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔

بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ کپتان جوز بٹلر نے بھی 49 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر 10 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔

اسی اعزاز کے ساتھ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ اوپننگ اسٹینڈ کو پیچھے چھوڑا۔

اس سے قبل محمد رضوان اور بابر اعظم نے گزشتہ سال بھارت کے خلاف 152 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی جو ایک ریکارڈ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں