اشتہار

امریکا مڈٹرم الیکشن، ری پبلکنز کو ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلیے 8 نشستیں درکار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلیکنر پارٹی نے برتری حاصل کرلی ہے اور اسے ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے مزید 8 نشستیں درکارہیں۔

وسط مدتی انتخابات کے لیے 8 نومبر کو امریکا میں پولنگ ہوئی تھی اب تک کے نتائج کے مطابق ری پبلکنز 210 نشستیں جیت چکے ہیں جب کہ ڈیمو کریٹس کو 195 پر کامیابی ملی ہے۔

سینیٹ میں ری پبلکنز کی 49 اور ڈیموکریٹس کی 48 نشستیں ہیں، جارجیا میں سینیٹ کی نشست پر ری پولنگ ہوگی۔

- Advertisement -

انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، سلیمان بھوجانی نے بھی ریاستی اسمبلی کی نشست جیت لی ہے۔

صدر بائیڈن انتخابی نتائج سے مطمئن ہیں اور کہتے ہیں کہ سرخ لہر نظر نہیں آئی ، دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ نے مشینیوں کی خرابی کو دھاندلی قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں