تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، چوبیس گھنٹوں میں ہی جے آئی ٹی سربراہ تبدیل

لاہور: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی سربراہ کو تبدیل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی شاہ کو جے آئی ٹی کا نیا کنوینر مقرر کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جے آئی ٹی کے ایک رکن کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے، ڈی پی او وہاڑی ظفر بزدار اب جے آئی ٹی کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ ایس پی پوٹھوہار ڈویژن پنڈی ملک طارق کمیٹی کے رکن ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے نام فائنل

واضح رہے کہ مذکورہ جے آئی ٹی کل بنائی گئی تھی،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ طارق رستم جےآئی ٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے جب کہ ارکان میں آرپی او ڈی جی خان سید خرم، ڈی آئی جی احسان اللہ چوہان، ڈی پی او ظفربزدار، ایس ایس پی نصیب اللہ شامل تھے۔

یاد رہے کہ پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے لااینڈ آرڈر نے متفقہ طور پر جےآئی ٹی کے نام فائنل کیے تھے۔

جےآئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پیٹرول ریاض نذیر گاڑھا کے سپرد کی گئی تھی جب کہ ڈی آئی جی ناصر محمود ستی، ڈی آئی جی احسان اللہ چوہان اور ایس ایس پی نصیب اللہ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -