تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

ڈیلی میل عدالت میں الزامات کو تاحال ثابت نہیں کر سکی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل آن لائن عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کر سکی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلوں بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ میننگ ہئیرنگ جیت چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے، ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد الزامات کی سماعت جج نے 13 دسمبر مقرر کی ہے، الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر تک جمع کرواناہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے مقدمے میں مختصر جواب پہلے ہی جمع کروایا جا چکا ہے، ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر 2023 میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی عدالت کا شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار

خیال رہے کہ ڈیلی میل آن لائن نے 2020 میں شائع اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب زلزلہ متاثرین کی امداد میں سے کچھ رقم منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھجوائی۔

شہباز شریف نے رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے لندن ہائی کورٹ میں ویب سائٹ کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

گزشتہ روز برطانوی عدالت نے کیس میں شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔

Comments

- Advertisement -