جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو ریلیز کردیا، لاہور قلندرز میں حارث رؤف برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو ریلیز کردیا جبکہ کراچی کنگز میں بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بابراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم آپ کا شکریہ اور مستقبل کیلئےنیک تمنائیں ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سلمان اقبال نے کہا کہ مجھے خوشی ہےکہ بابراعظم گزشتہ 6 سیزن سے کراچی کنگز کا حصہ تھے بس اب کراچی کنگز کیخلاف کورڈرائیو نہ مارنا۔

- Advertisement -

آل راؤنڈر شعیب ملک کراچی کنگز کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے پی ایس ایل کے سیزن ون میں کراچی کنگز کی قیادت کی تھی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی جگہ شعیب ملک کراچی کنگز میں شامل

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ایک بیان میں کہا کہ سرفراز احمد ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ڈرافٹ میں اچھے کھلاڑی منتخب کریں گے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

ادھر لاہور قلندرز نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائز آج اپنے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے اور ریلیز کرنے کی پابند ہیں جبکہ ڈرافٹ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں