اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی تاریخ ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی، آئی ایم ایف چاہتا ہے مذاکرات سےقبل پاکستان اہداف پرمکمل عملدرآمد کرے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات مزید تاخیر کا شکار ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں تاریخ کی تبدیلی کردی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات رواں ماہ 15 تاریخ سے شروع نہیں ہوسکیں گے کیونکہ آئی ایم ایف چاہتا ہے مذاکرات سےقبل پاکستان اہداف پرمکمل عملدرآمد کرے۔
ذرائع نے کہا کہ سیلاب کے باعث صوبوں سے سرپلس اور پرائمری بیلنس کا ہدف پورا نہیں ہوسکا، آئی ایم ایف ایف بی آرمحصولات کے ہدف میں بھی اضافہ چاہتا ہے۔
وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سےسیلاب کے باعث اخراجات بڑھنے پربات ہوئی، سیلاب میں ایمرجنسی فنڈ اور دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا گیا۔
عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف سےاضافی فنڈزکامطالبہ بھی کیاجائےگا تاہم سیلاب سے جو اہداف حاصل نہیں ہوسکتے اس کی آئی ایم ایف نے رپورٹ مانگ لی۔