ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی : سپر ہائی وے پر فائرنگ ، ڈاکٹر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا، ابتدائی تحقیقات کےمطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی و ے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب کلینک پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، جس کے نیتجے میں کلینک میں موجود ڈاکٹر ہارون گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بتایا کہ بحریہ سے متصل قاسم گوٹھ میں مقتول نے دکان میں کلینک بنا رکھی تھی، مقتول گھر سے کلینک جارہا تھا جب قتل کیا گیا۔

سفید کار میں سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی ، ڈاکٹرہارون کو پانچ گولیاں لگیں ،قتل کے واقعے کی تحقیقات کررہےہیں۔

لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے، بتدائی تحقیقات کےمطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم جائے وقوعہ سے مذید شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں