اشتہار

آئی ٹی کے گُن گانے والا بھارت بڑے پیمانے پر سائبر کرائم میں ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گُن گانے والا بھارت بڑے پیمانے پر سائبر کرائم میں ملوث نکلا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں بھارتی کال سینٹرز کے ذریعے سائبر اسکیمنگ اور فیک کالنگ کا انکشاف ہوگیا۔ اس جرم میں دس سے زائد کال سینٹرز کے ڈائریکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی کال سینٹرز امریکی شہریوں کو اسکیم کال کے ذریعے ان کی ذاتی معلومات چوری کرتے ہیں۔ ادویات کی فروخت کے بہانے کریڈٹ کارڈز کی معلومات لے کر اکاؤنٹ سے رقم چوری کر لیتے ہیں۔

- Advertisement -

بھارت کی جانب سے ایسے فراڈ ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔ امریکا کے لاکھوں شہریوں کو بھارتی کال سینٹرز نے 250 ملین ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں