اشتہار

پھیپھڑوں کا کینسر : امریکا میں دو ادویات کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پھیپھڑوں کے کینسر کے بالغ مریضوں کیلئے تیار کی گئی دو گولیوں کی منظوری دے دی۔

پھیپھڑوں کا کینسر اس موذی بیماری کی دوسری سب سے عام قسم ہے جس سے دنیا بھر میں ہر سال بڑی تعداد میں اموات واقع ہوتی ہیں۔

پھیپھڑوں کے کینسر کے حوالے سے شعور و آگاہی پھیلانے کے غرض سے ہر سال نومبر کو پھیپھڑوں کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

امریکہ میں موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ گولیاں ’امفینزی‘ اور ’امجوڈو‘ کو ٹرائل کے کامیاب نتائج کے بعد پھیپھڑوں کے کینسر کے بالغ مریضوں کے علاج کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔ ( IMFINZI AND IMJUDO)۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ادویات اور پلاٹینیم پر مبنی کیمو تھراپی کو امریکہ میں ’اسٹیج فور نان اسمال سیل‘ پھیپھڑوں کے کینسر کے بالغ مریضوں کے علاج کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے دی گئی منظوری پوزیڈن فیز تھری ٹرائل کے کامیاب نتائج پر مبنی تھی۔

امریکہ میں پھیپھڑوں کا کینسر دوسرا تشخیص کیا جانے والا کینسر ہے جس کی رواں سال دو لاکھ 36ہزار سے زیادہ مریضوں کی تشخیص ہونے  متوقع ہے۔

( IMFINZI AND IMJUDO) مذکورہ ادویات کے ٹرائل کے دوران مریضوں کو پہلے امجوڈو اور امفینزی کی پانچ خوراکیں دی گئیں اور پھر اس میں پلاٹینم پر مبنی کیموتھراپی کی چار خوراکوں کو شامل کیا گیا جس کے نتیجے میں مریضوں کی اموات میں کمی واقع ہوئی۔

ایک اندازے کے مطابق 33فیصد مریض دوسال تک زندہ رہے جبکہ کیموتھراپی کے مریضوں کی اموات میں 22%کمی واقعی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں