اشتہار

’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘ پاکستانی شائق کا بھارتی صحافیوں پر پھڑکتا جملہ

اشتہار

حیرت انگیز

T20 World cup

میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین فائنل میچ سے قبل رائے دینے والے بھارتی صحافیوں کو پاکستانی مداح نے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سیمی فائنل میں انگلینڈ سے 10 وکٹوں کی شرمناک شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے خالی ہاتھ واپس گیا اور آج ٹرافی جیتنے کے لیے پاکستان اور انگلینڈ میلبرن کے میدان میں اتریں گے۔

- Advertisement -

فائنل میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہر بھارتی صحافی وکرانت گپتا ساتھی کے ہمراہ پری میچ رائے دے رہے تھے کہ وہاں ایک پاکستانی شائق کی رگ ظرافت پھڑکی اور اس نے ڈانس کرتے ہوئے پھڑکتا ہوا جملہ کہہ کر بھارتی صحافیوں کے زخم تازہ کردیے جس پر دونوں صحافی کھسیانی ہنسی ہنسنے لگے۔

وکرانت مہتا جب فائنل میچ سے قبل رائے دے رہے تھے کہ اچانک ایک پاکستانی شائق اسکرین پر نمودار ہوا اس نے ڈانس کرتے ہوئے کہا کہ میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے، بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیا کر رہا ہے۔

پاکستانی شائق کے اس طنز پر دونوں بھارتی صحافی کھسیا گئے اور ہنستے ہوئے کہا کہ ہم تو جرنلسٹ ہیں اور کرکٹ میچز کو کور کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، مقامی محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس نے شائقین کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم اچھی خبر بھی ہے۔

مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ کیلیے اچھی خبر، میلبرن میں بادل چھٹ گئے

شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل میلبر کا موسم بدل گیا ہے، آسمان پر چھائے بادل چھٹ گئے ہیں اور اس وقت مطلع صاف اور چمکدار دھوپ نکلی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں