اشتہار

آئی سی سی ایونٹس فائنلز میں انگلینڈ کا ریکارڈ بہت خراب

اشتہار

حیرت انگیز

آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے تاہم آئی سی سی ایونٹس کے فائنل مین انگلینڈ کا ریکارڈ خراب ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، کرکٹ میں ہر ایونٹ نیا ایونٹ اور ہر دن نیا دن ہوتا ہے، تاہم ماضی کا ریکارڈ دیکھیں تو آئی سی سی ایونٹس کے فائنلز میں برطانوی ٹیم کا ریکارڈ بہت ہی خراب رہا ہے۔

آج انگلش ٹیم نویں بار آئی سی سی ایونٹ کا فائنل کھیلنے کے لیے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اترے گی اس سے قبل انگلینڈ نے 8 فائنل کھیلے تاہم دو بار ہی فتح کا تاج اپنے سر سجا سکی ہے تو آج انگلینڈ کا بھی امتحان ہے کہ فائنل کا دباؤ جھیل کر کیا ٹرافی اٹھائے گا انگلستان؟ یا رہے گا 6 بار کی طرح نامراد۔

- Advertisement -

اس سے قبل ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم 1979، 1987 اور 1992 کے فائنل میں پہنچی لیکن ٹرافی حاصل کرنے میں ناکام رہی، 2004 اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کھیلے لیکن ناکامی مقدر رہی،

انگلینڈ نے 2010 اور 2019 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتے جب کہ مختصر فارمیٹ کے عالمی کپ میں 2016 میں اسے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں