ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پاکستانی بولنگ پر محمد شامی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے لیے کم ہدف کا حصول مشکل بنانے والے پاکستانی بولنگ اٹیک کو دنیا بھر سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

سابق و موجوہ کرکٹرز، ماہرین اور فینز پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک کو شاندار قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

خطرناک پیس اسٹیک پاکستانی ٹیم کی اسٹرنتھ ہے اور یہی وجہ ہے کہ نوجوان بولرز پر مشتمل بولنگ اٹیک کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

- Advertisement -

سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹنے والی انگلینڈ ٹیم جب فائنل میں پاکستان کا 138 رنز کا چھوٹا ہدف چیز کرنے آئی تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ان فارم بیٹنگ لائن کے سامنے بولنگ اٹیک خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پائے گا۔

ایسے میں بولرز نے بلے بازوں کو ناکو چنے چبوا دیے اور میچ پھسا دیا تاہم شاہین آفریدی کے انجرڈ ہونے کے بعد پانسہ پلٹ دیا۔

بھارتی ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی بھی پاکستانی بولنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور ایک جانب انگلینڈ کو مبارکباد دی تو ساتھ ہی گرین شرٹس کے بولنگ اٹیک زبردست قرار دیا۔

ٹنڈولکر نے شاہین کے انجرڈ ہونے پر کیا کہا؟

فاتح ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد شامی نے ٹوئٹر پر کہا کہ انگلینڈ ٹیم اس ٹرافی کی حقدار تھی اور بین اسٹوکس نے زبردست اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے بھی زبردست بولنگ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں