جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سہواگ نے پاکستان ٹیم کی سب سے اچھی تبدیلی بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق بلے باز ویندر سہواگ نے پاکستان ٹیم میں آنے والی مثبت تبدیلیوں میں سے سب سے بہتر تبدیلی بولنگ اٹیک کو قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں آنے والے سے بہتر تبدیلیوں میں بولنگ کا شعبہ بہترین ہوا ہے۔

سہواگ نے کہا کہ پاکستانی بولنگ مضبوط ہوئی ہے البتہ مڈل آرڈر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، بیٹنگ لائن اپ میں ایسے پلیئرز ہونے چاہیے جن کا اسٹرائیک ریٹ اچھا ہو۔

ٹنڈولکر نے شاہین کے انجرڈ ہونے پر کیا کہا؟

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں کے اسٹرائیک ریٹ ایشیائی کنڈیشنز میں 140 تو ہو سکتا ہے لیکن ضرورت اس بات ہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جیسی کنڈیشنز میں اسٹرائیک ریٹ بہتر ہو۔

سہواگ نے کہا کہ ایشیائی اور آسٹریلوی کنڈیشنز میں بہت فرق ہے آسٹریلیا میں بول تیز آنے کے ساتھ ساتھ سیم ہوتا ہے جس سے ابتدائی بلے بازوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔

سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ نوجوان بلے باز محمد حارث کی انٹری متاثرکن تھی انہوں نے جس طرح بیٹنگ کی اس سے پاکستانی بیٹنگ کا مومنٹم بنا، ان کی جنوبی افریقا کے خلاف اننگز زبردست تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں