تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف مصر اور برطانیہ کے دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں وہ نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مصر اور برطانیہ کے دوراے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے، انہیں برطانوی سرکاری پروٹوکول میں ایئرپورٹ پہنچایا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم کو جمعےکی شب وطن واپس آنا تھا لیکن واپسی سے کچھ دیر پہلے ان کی واپسی اچانک موخر کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف شرم الشیخ مصر میں عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچے تھے اور لندن میں قیام کے دوران انہوں نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف، بیٹے حمزہ شہباز اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ان ملاقاتوں میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سمیت ملک کی سیاسی صورتحال بالخصوص پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -