پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’گلاب کے لیے ایک گلاب‘۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوال سعید سیاہ رنگ کا گلاب کا پھول تھامے مسکرا رہی ہیں۔ انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔
نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ ’سکون میری ضرورت ہے۔‘
انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں ہمیشہ انفرادی اختلافات کو قبول کرنے میں پختہ یقین رکھتی ہوں، برائے کرم لوگوں کو ان کے حقیقی ہونے پرقبول کریں اس سے زیادہ خوبصورت کوئی چیز نہیں ہے۔‘
واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔