تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اکشے کمار کا فلمیں فلاپ ہونے پر اہم اعلان

بالی ووڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اکشے کمار نے حالیہ فلمیں فلاپ ہونے پر معاوضے میں کمی کا اعلان کردیا؟۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑی کمار نے کہا کہ فلموں میں اپنے معاوضے کو تیس سے چالیس فیصد تک کم کررہا ہوں ، واضح رہے کہ اکشے کمار کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلمیں رکشا بندھن، رام سیتھو، سمراٹ پرتھوی راج باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی ہیں۔

اکشے کی فلموں کے علاوہ سیف اور ریتھک روشن کی وکرم ویدھا، عامر خان کی لال سنگھ چڈھا، پربھاس کی رادھے شیام بھی عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول نہ کرواسکیں۔

اداکار نے عوام کو سنیما گھروں میں واپس لانے کے لیے تجویز دی کہ فلم انڈسٹری کو چلانے کے لیے نیا سسٹم لانا چاہیے تاکہ عوام سنیما گھروں کا رُخ کریں۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ عوام کا سنیما میں نہ آنا ان کی نہیں ہماری غلطی ہے کیونکہ ہم معیاری فلمیں نہیں بنا رہے۔

خطروں کے کھلاڑی نے کہا کہ ’سنیما میں عوام کو واپس لانے کے لیے فلم بنانے پر پیسے کم لگاتا ہوں اور اب میں اپنے معاوضے میں تیس سے چالیس فیصد تک کمی کررہا ہوں۔

kantara رشبھ شیٹی کی ’کنتارا‘ نے یش کی ’کے جی ایف‘ کو پیچھے چھوڑ دیا (arynews.tv)

یاد رہے کہ ساؤتھ انڈین فلموں ’کنتارا، کے جی ایف چیپٹر ٹو کی کامیابی نے بالی ووڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے بیشتر بالی ووڈ اسٹار کی فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہورہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hombale Films (@hombalefilms)

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی رشبھ شیٹی کی فلم کنتارا ایک ماہ سے بھی کم وقت میں کرناٹک میں 200 کروڑ کا بزنس کرکے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -