تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ آج چنیوٹ کا رخ کرے گا

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ دوسرے مرحلے کے چھٹے روز چنیوٹ کا رخ کرے گا جس کا شیڈول جاری کردیا گیا عمران خان ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی لانگ مارچ دوسرے مرحلے کے چھٹے روز آج چنیوٹ کا رخ کرے گا، مارچ انتظامیہ کی جانب سے آج کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر مارچ کی قیادت کریں گے۔

مارچ کا پہلا پڑاؤ دن 12 بجے بھٹو کالونی چنیوٹ کے مقام پر ہوگا۔ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلہ منڈی کے مقام پرمارچ کا استقبال کرے گی۔ اسد عمر کی قیادت میں حقیقی آزادی کا قافلہ دن ایک بجے تحصیل چوک چنیوٹ پہنچے گا۔ سید ذوالفقارعلی اور رکن صوبائی اسمبلی سلیم بی بی بڑا استقبالیہ دیں گے۔ یہاں اسد عمر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

دوپہر ڈھائی بجے مہر تیمورامجد اڈہ احمد نگر پرمارچ کا بھرپور خیرمقدم کریں گے۔ حاجی غلام محمد لالی ساڑھے 3 بجے نواب چوک لالیاں کے مقام پر استقبال کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان شام ساڑھے چار بجے لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ اس سے قبل شام 4 بجے اسد عمر لانگ مارچ کے شرکا سے مخاطب ہوں گے۔

لانگ مارچ کے لیے بڑی تیاریاں کی گئی ہیں، جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز، ہورڈنگز آویزاں کیے گئے ہیں، صبح سے ہی کارکن جی ٹی روڈ پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ لانگ مارچ کے پیش نظر آج ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا قافلہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں سرائے عالمگیر پہنچے گا۔ مارچ کے شرکا کا دو مقامات پر استقبال کیا جائے گا۔ ق لیگ کے چوہدری وجاہت حسین، موسیٰ الہٰی استقبال کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

سرائے عالمگیر چوک پر بھی پارٹی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے مارچ کے شرکا سے خطاب کرینگے۔

Comments

- Advertisement -