منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

’غیر ملک میں ارشد شریف کا قتل ملکی معاملہ بن چکا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کا دوسرے ملک میں قتل ملکی معاملہ بن چکا ہے۔

پی پی رہنما لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کا ذکر ہوا ہے، جو بہت تکلیف دہ ہے۔ دوسرے ملک میں ارشد شریف کا قتل ہونا ملکی معاملہ بن گیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اگر سپریم کورٹ میں درخواست دی گئی ہے تو یہ اچھی بات ہے اس کی بالکل تحقیقات ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے صدر مملکت ، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سمیت دیگر کو دوبارہ خط بھی لکھ دیا گیا۔

دوسری جانب سینیئر صحافی اور اینکر پرسن اقرار الحسن ارشد شریف کی شہادت پر تحقیقاتی رپورٹنگ کے لیے ان دنوں کینیا میں موجود ہیں۔

ارشد شریف کی جائے شہادت سے ملنے والے گولیوں کے خول کینین حکام کے حوالے کر دیے، خول کینیا کے انڈیپینڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کو دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں