تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

غیرملکی ائیر لائن کا کارنامہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا سامان غائب

غیر ملکی ایئر لائن کا کارنامہ منظر عام پر آگیا وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور ترجمان پی پی فیصل کریم کنڈی کا سامان غائب ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی جو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ منزل پر پہنچنے کے بعد ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں اپنا سامان نہیں ملا۔

دبئی ایئرپورٹ پر اپنا بیگ نہ ملنے پر فیصل کریم کنڈی نے مذکورہ ایئرلائن پر غصے کا اظہار بھی کیا ہے۔

غیر ملکی ایئرلائن کے غیر ذمے دارانہ رویے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بیگ میں میرے اہم قیمتی دستاویزات ہیں۔ یہ ایئرلائن کا غیر پیشہ ورانہ اقدام ہے اور اب تک سامان کا نہ ملنا ایئر لائن کی سروس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

 

Comments

- Advertisement -