تازہ ترین

’آرمی چیف کی تقرری کو متنازع نہ بنایا جائے‘

سینئر سیاست دان چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کو متنازع نہ بنایا جائے۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے آرمی چیف ساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری پر تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے فوج کی نامزدگی ہی فیصلےکی بنیاد ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا نشانہ نہ بنایا جائے عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں۔

Comments

- Advertisement -