تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

رنویر سنگھ ’شاندار فلمی کیریئر‘ کا ایوارڈ ملنے پر تنقید کی زد میں آگئے

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ فلم نگری میں ’شاندار فلمی کیریئر‘ کے لیے ایوارڈ ملنے پر ناقدین کے نشانے پر آگئے۔

رنویر سنگھ نے حال ہی میں مراکش میں ’مراکش انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی جہاں انہیں فلم انڈسٹری میں ’شاندار کیریئر‘ کے لیے ایٹائل ڈی آر (گولڈن اسٹار) ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکار نے اعزاز ملنے کی خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تقریب کی تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کر دیں۔

کیپشن میں رنویر سنگھ نے لکھا: ’سنیما لوگوں کو متحد کرنے والی قوت ہے۔ فخر ہے کہ میرے کام نے ثقافتی اور جغرافیائی سرحدیں عبور کرلیں۔ مجھے مراکش میں محبت اور پہچان ملی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ایوارڈ سے نوازنے پر مراکش انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی ثقافت کا سفیر ہونے اور عالمی سطح پر بھارتی سنیما کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

رنویر سنگھ کی مذکورہ پوسٹ پر مداحوں نے مبارکباد دینے کے بجائے ان پر تنقید کے تیر برسا دیے۔ مداحوں کے تبصرے ملاحظہ کیجیے:

• ’پیسوں سے خریدا ہوا ایوارڈ کسی کام نہیں آتا‘

• ’اس دو ٹکے کے ایوارڈ کو کون مانتا ہے؟‘

• ’بالی وڈ کو ناکام فلمیں دینے والے کو ایوارڈ۔۔ بڑی شرم کی بات ہے!‘

• ’بالی وڈ میں لاتعداد باصلاحیت لوگوں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود رنویر سنگھ کو ہماری نمائندگی کے لیے چنا گیا۔ مجھے بھارتی ہونے پر افسوس ہو رہا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -