اشتہار

اداکارہ ڈینس رچرڈز پر قاتلانہ حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ڈینس رچرڈ اور ان کے شوہر ایرون فائپرز پر نامعلوم شخص نے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اسٹوڈیو میں پہنچے ہی تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت ڈینس رچرڈز کے شوہر گاڑی چلا رہے تھے جیسے ہی وہ اسٹوڈیو پہنچے تو پارکنگ ایریا میں موجود شخص نے چیخنا شروع کردیا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملزم اپنی گاڑی ان کی گاڑی سے آگے لانے کی کوشش کررہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے شوہر نے ملزم کو گاڑی پارک کرنے کے لیے جگہ فراہم کی پھر بھی اس نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

فائل فوٹو

ملزم کی جانب سے فائرنگ کرنے پر اداکارہ اپنی جان بچانے کے لیے اسٹوڈیو میں داخل ہوئیں بعدازاں کریو ممبر نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔

لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سلوسن اور ویسٹرن ایونیو کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رچرڈز اور فائپرز 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے، اس سے قبل اداکارہ نے چارلی سین سے شادی کی تھی جو چار سال تک قائم رہی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں