اشتہار

عمر فاروق سے مجھے جان کا خطرہ ہے، سابقہ اہلیہ صوفیہ مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : توشہ خانہ سے لی گئی گھڑی کو خریدنے کے دعویدار عمر فاروق ظہور نامی شخص کی سابقہ اہلیہ نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمر فاروق کی سابقہ اہلیہ صوفیہ مرزا نے کہا کہ مطلوب ملزم عمر فاروق سے مجھے جان کا خطرہ ہے۔

- Advertisement -

صوفیہ مرزا نے کہا کہ عمرفاروق نے12سال قبل میرے بچوں کو اغواء کیا اور دستاویزات میں غلط ولدیت ظاہرکی اور انہیں اسمگل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میرے خلاف عمر فاروق نے بوگس ایف آئی آر کٹوائی، میرے خلاف جھوٹے مقدمات اور خبروں کا مقصد مجھے اپنے بچوں سے محروم رکھنا ہے۔

مزید پڑھیں : جسے خریدار بنا کر پیش کیا اسے گھڑی فروخت  نہیں کی گئی، فواد

علاوہ ازیں گزشتہ روز نجی چینل پر عمر فاروق کی جانب سے کیے گئے دعوے کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے واضح کیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی تھی، گھڑی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن گوشواروں میں بھی ڈیکلیئرڈ ہے۔

گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنگ اور جیو گروپ نےجس کو خریدار بنا کر پیش کیا اسے گھڑی فروخت نہیں کی گئی اس شخص کا عمران خان سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں