پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’کپتان گولی کھا کر بھی آپ کے لیے کھڑا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ کپتان گولی کھا کر بھی آپ کے لیے کھڑا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے قائد آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپتان پرسوں پنڈی پہنچنے کی تاریخ کا اعلان کرے گا، کپتان نے ثابت کرکے دکھا یا ہے وہ اکیلا ہی کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قربانی دینے کے لئے بہادر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے دیکھا کہ عمران خان نہیں ڈرا تو اس پر قاتلانہ حملہ کیا، ان لوگوں کے پاس جتنی طاقت تھی یہ استعمال کرچکے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ کپتان کو شہید کردیا جائے، ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا پھر بھی قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیری بلاسم کہتا ہے ہم بھکاری قوم ہیں، ایٹمی طاقت والے ملک پر غلط لوگ مسلط کیے گئے ہیں، سارے چور، 12 جماعتیں ایک طرف اور کپتان ایک طرف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں