اشتہار

حکومت کا نیا ممبر فنانس پی ٹی اے تعینات نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیا ممبر فنانس پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نوید کو دوبارہ ممبر فنانس پی ٹی اے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، کابینہ نے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے محمد نوید کی دوبارہ تعیناتی کے لیے جواز پیش کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی اے اہم نوعیت کے امور میں سرگرم عمل، محمد نوید کا کردار اہم قرار دیا گیا ہے جبکہ دوبارہ تعیناتی میں چیئرمین پی ٹی اے کے جواز کو سمری کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد نوید کی بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی چار سال کے لیے ہوگی، ایاز صادق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے دوبارہ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں