اشتہار

پنجاب میں فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد فلم ’جوائے لینڈ‘ کو کل وفاق کی جانب سے نمائش کی اجازت ملی اور آج پنجاب حکومت نے اس پر پابندی عائد کر دی۔

پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت نے ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس میں پروڈیوسر سرمد کھوسٹ کو ہدایت جاری کی گئی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ’جوائے لینڈ‘ پر پابندی عائد کر دی کیوں کہ فلم کے حوالے سے بے حد شکایات موصول ہوئیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سرمد کھوسٹ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ پر اعتراضات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی بنائی تھی جس نے فلم دیکھ کر سنسر بورڈ کو ہدایات جاری کیں۔

بورڈ نے چند منٹ کے حصے حذف کر کے کل فلم کو نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی فلم کل پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں