تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پاک فوج سے اظہارِیکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایوان نے قرارداد منظور کر لی۔

پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین اور یکجہتی کی قرراداد ایوان میں احمدحسن دیہڑ کی جانب سےپیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اپنےخون کانذرانہ پیش کرنے والی افواج کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں پاک فوج کےخلاف ایک سیاسی دھڑا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے وطن عزیز کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف ریاست اختیار استعمال کرے پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے یہ ایوان غیر متزلزل اعتماد کا یقین دلاتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جو بھی اپنی حد سے باہر جائے ایسے عناصر کو عبرت کی مثال بنایا جائے دشمن کے عزائم کی تکمیل میں معاون بننے والوں کو عبرت نشان بنایا جائے۔

Comments

- Advertisement -