ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مارگلہ ہلز سے ملحقہ گاؤں میں 3 تیندوے گھس آئے، مکین خوف میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ ہلز سے ملحقہ سیدپور گاؤں میں تین تیندوے گھس آئے جس سے علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے تیندوں کی موجودگی پر گاؤں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

گاؤں کی مساجد سے علاقے میں تیندوے کی موجودگی کے اعلانات کیے گئے۔

- Advertisement -

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں تاکہ تیندوے واپس جنگل میں جا سکیں، عمومی طور پر تیندوے انسانوں پر حملہ آور نہیں ہوتے۔

بورڈ نے مزید کہا کہ زیادہ لوگ دیکھ کر یا چیخنے چلانے پر تیندوا گھبراہٹ میں حملہ آور ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں