اشتہار

’جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی خوش فہمیوں کا شکار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے جب بھی بات کی کراچی کے مسائل پر بات کی ہے، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی خوش فہمیوں کا شکار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق میئر کراچی وسیم اختر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے سامنے ایم کیو ایم کی جدوجہد رکھ رہا ہوں، عمران خان سے چار سال میں کئی ملاقاتیں ہوئیں، انہیں کراچی کے مسائل پر کئی بار یاد دہانی کروائی گئی۔

وسیم اختر نے کہا کہ ساڑھے تین سال ہم تحریک انصاف کی حکومت میں جدوجہد کرتے رہے اس کے بعد ہم نے پی ٹی آئی حکومت چھوڑ کر پی ڈی ایم کے ساتھ ہوگئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو وہی مسائل بتائے گئے، پیپلزپارٹی سے جب بھی بات ہوئی آرٹیکل 140 اے پر ہوئی اور جب الیکشن قریب آیا تو حلقہ بندیوں میں خامیاں نظر آئیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمیں بلدیاتی کونسلز کو مضبوط کرنا ہے، ہم الیکشن سے پہلے منصفانہ حلقہ بندیاں چاہتے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے لیے ہم اعلیٰ عدلیہ کے پاس گئے، میئر کراچی کے معاملے پر بھی الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے پاس گئے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ جو اختیارات بلدیاتی نظام کے لیے ہونے چاہئیں وہ ان کے پاس نہیں ہیں۔، جسٹس گلزار احمد کے دور میں سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں