تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

تحریک انصاف کو 35 شرائط کے ساتھ ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد : ضلعی انتظامیہ نے 35 شرائط کے ساتھ پی ٹی آئی کوریلی نکالنےکی اجازت دے دی ، ریلی میں 18 سال سے کم بچوں کی شرکت پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو ریلی نکالنے کی اجازت دے دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی سے متعلق این او سی جاری کر دیا ہے۔

انتظامیہ نے 35 شرائط کے ساتھ پی ٹی آئی کو ریلی کا این اوسی جاری کیاگیا ، جس میں کہا گیا کہ ریلی اسلام آبادایکسپریس وے سے چک بیلی تک نکالنے کی اجازت ہو گی۔

ریلی میں 18سال سے کم بچوں کی شرکت پرپابندی ہو گی اور آرگنائزر اس بات کویقینی بنائیں گےکہ شرکا مقررہ روٹ استعمال کریں۔

این او سی میں کہا گیا کہ ایمبولینس، فائربریگیڈاور دیگرگاڑیوں کو راستہ دیاجائےگا تاہم شرائط کی خلاف ورزی پر این او سی منسوخ کردیا جائے گا۔

یاد رہے پی ٹی آئی نےاسلام آباد سے چک بیلی روڈتک ریلی کیلئے ڈی سی کو درخواست دی تھی ، پی ٹی آئی کےعلی نوازاعوان کی جانب سے این اوسی کیلئے درخواست دی گئی۔

تحریک انصاف کی ریلی آج کورال سےشروع ہوکرچیک بیلی تک جائے گی۔

Comments

- Advertisement -