جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عمران خان نے عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم نے عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے۔

حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنگ کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عوام میری کال پر 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں، میں قوم سے کہتا ہوں کہ اس وقت آپ گھر نہیں بیٹھ سکتے، یہ سب کچھ جو ہو رہا ہے یہ غلامی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگلے ہفتے آپ سے راولپنڈی میں ملاقات ہوگی، قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل راولپنڈی میں بتاؤں گا، ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہیں، اس کے لیے ہماری حقیقی  آزادی کی تحریک چلتی رہے گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے دو روز قبل قائد آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں بتایا تھا کہ عمران خان پرسوں راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ کا اعلان کرے گا، کپتان نے ثابت کر کے دکھایا ہے وہ اکیلا ہی کافی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے خطاب میں کہا کہ مجھے جلسوں سے پہلے تھریٹ لیٹر ملتے تھے، کہا گیا جلسے نہ کریں جان کو خطرہ ہے، میں سیاست کے لیے نہیں قوم کی حقیقی آزادی کے لیے نکلا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں، غلامی کی زندگی سے مر جانا بہتر ہے، جب تک ملک کو حقیقی آزادی نہیں دلاتے ہم رکیں گے نہیں، سب سے پہلے قوم کے فیصلے قوم کرے کسی کے سامنے نہ جھکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں