اشتہار

ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کرنے کی ماضی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر ویرات کوہلی کی 16 سال قبل پاکستان میں خریداری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں ویرات کوہلی کے ساتھ دیگر کھلاڑی پیوش چاؤلہ، رویندر جڈیجا، اور چیتیشور پجارا بھی موجود ہیں۔ کھلاڑی ان سے ہنسی مذاق کررہے ہیں اور ویرات چشمہ خرید کررہے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ہوٹل روم میں ویرات اور دیگر کرکٹرز کو چائے پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پیوش چاؤلہ کی کپتانی میں بھارتی انڈر 19 ٹیم نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں بھارتی ٹیم نے کلین سویپ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے سینئر ٹیم کے ساتھ کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے اس دورہ پاکستان کے بعد 2008 میں انہوں نے ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں