اشتہار

خروج وعودہ پر واپسی میں تاخیر، اقامہ کینسل ہو جائے تو کیا کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: جوازات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کسی نے دریافت کیا کہ وہ ہنگامی حالت میں خروج وعودہ پر گئے تھے، واپسی میں معمولی سی تاخیر ہو گئی، تو کفیل نے اقامہ کینسل کر دیا، اب کیا کر سکتا ہوں؟

جوازات پر جواب دیا گیا کہ کسی بھی حالت میں خروج وعودہ پر جانے والے اگر مقررہ وقت پر واپس نہ آئیں اور ان کا اقامہ جوازات کے سسٹم میں کینسل کر دیا جائے، تو اس صورت میں ان پر خروج وعودہ کی خلاف ورزی درج کر لی جاتی ہے۔

ایسے افراد جن کے خلاف خروج وعودہ کی خلاف ورزی ’خرج ولم یعد‘ درج ہو جاتی ہے، ان پر مملکت آنے پر 3 برس کے لیے پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

- Advertisement -

پابندی عائد ہونے کے بعد ان افراد کو کسی بھی دوسرے ویزے پر مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوتی، پابندی کے تین برس مکمل ہونے کے بعد وہ کسی بھی دوسرے ویزے پر مملکت آ سکتے ہیں۔

کیا وزٹ ویزے پر آنے والے ڈرائیونگ کے لیے این او سی حاصل کر سکتے ہیں؟

جن افراد پر خروج وعودہ کی پابندی عائد ہوتی ہے، وہ اگر ممنوعہ مدت کے دوران مملکت آنا چاہیں تو انھیں چاہیے کہ وہ اپنے سابق کفیل کی جانب سے جاری کرائے گئے نئے ویزے پر مملکت آئیں، اس کے علاوہ انھیں سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ جوازات کے سسٹم میں تمام افراد کا ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے، جن پر پابندی عائد کی جاتی ہے ان کا ڈیٹا امیگریشن اداروں کے سسٹم میں فیڈ کر دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں