جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لینڈ مافیا کا پولیس پر حملہ، 2 موٹر سائیکلیں جلا ڈالیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں غیر قانونی تعمیر روکنے پر قبضہ مافیا نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا فائرنگ کے بعد دو موٹر سائیکلیں بھی نذر آتش کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ شہر قائد کے علاقے پپری میں پیش اایا جہاں قومی شاہراہ پر ہوٹل کی غیر قانونی تعمیر روکنے پر قابضین نے پولیس اہلکاروں پرحملہ کر دیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی جزوی نقصان پہنچا جب کہ اس دوران لینڈ مافیا کے کارندوں نے دو موٹر سائیکلیں بھی نذر آتش کر دیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی ہدایت پر دیگر تھانوں کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور اہلکاروں پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

بعد ازاں واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ بن قاسم میں درج کرلیا گیا ہے جس میں 20 سے زائد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور مقدمے میں انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں