تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

سپریم کورٹ لیگی ترجمان کے بیانات کا نوٹس لے، فواد چوہدری

لاہور: لیگی رہنما تسنیم حیدر کےتہلکہ خیز انکشافات پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تسنیم حیدرنواز شریف کے بہت قریبی ہیں انکی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں،تسنیم حیدرکےالزامات پرانہیں شامل تفتیش کرناچاہئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن میں اس قسم کے الزامات بہت سوچ سمجھ کرلگائے جاتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ تسنیم حیدر کےالزامات کی تحقیقات کرکےسچ قوم کےسامنےلایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اب تسنیم حیدرکےالزامات کانوٹس لیناچاہئےاور سنگین الزامات کی تحقیقات کرکے سچ قوم کےسامنےلایا جائے۔

بعد ازاں اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے پی ٹی آئی کے سینیٹرز، ممبرز ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں، ارشد شریف نے اپنی شہادت سے پہلے سپریم کورٹ کو خط لکھا لیکن انہوں نے نوٹس نہیں لیا پھر شہید ہوگیا۔

اب اسکی والدہ نے تحقیقات کا کہا ہے لیکن انہوں نے نوٹس نہیں لیا، سپریم کورٹ ہمت کرے اب کمیشن بنائے۔

ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت

ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لندن پلان سےمتعلق مبینہ ویڈیو میں انکشافات لرزہ خیزہیں جہاں (کرمنل لیگ) کارکن کا عمران خان کو قتل کروانےسےرازافشاکیاگیا۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تہلکہ خیز انکشافات میں آرمی چیف تقرری سے قبل ارشد شریف کوقتل کروانےکی منصوبہ بندی کی گئی،اب ہمارے لیڈرکو قتل کروانے کی سازش کےکرداروں سےپردہ اٹھ چکا۔

ویڈیوکے مطابق نوازشریف عمران خان کےقتل کی منصوبہ بندی کاماسٹر مائنڈہے، تحریک انصاف ملک کےطاقتورحلقوں سےاسکی تحقیقات کامطالبہ کرتی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -