پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

تسنیم حیدر مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان نہیں، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے تنسیم حیدر مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان نہیں اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) لندن کے ترجمان تسنیم حیدر شاہ کی جانب سے اس دعوے پر کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن ہوئی حکومت پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس نے تسنیم حیدر کے مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان ہونے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

- Advertisement -

ایک پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن) لندن کے ترجمان نہیں ہے۔ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) لندن کے ترجمان تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی۔

تسنیم حیدر شاہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے مسلم لیگ (ن) سے منسلک ہیں۔ ان کی نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملہ اور ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی، ترجمان ن لیگ لندن

تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے۔ پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے۔ ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں