اشتہار

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن کل فیصلہ سنائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کب تک ہوں گے الیکشن کمیشن اس حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کئی بار ملتوی ہوچکے ہیں اب الیکشن کمیشن اس حوالے سے کل فیصلہ سنائے گا کہ شہر قائد میں بلدیاتی الیکشن کب تک ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ 15 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دو ماہ میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دے چکی ہے۔

- Advertisement -

سولہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس محمد علی سعید نے لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے اسے ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا، لیکن الیکشن کمیشن کو لوکل ایڈمنسٹریشن اور شہریوں کے حقوق کے مطابق ہی عمل کرنا چاہیے۔ عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہے۔

عدالتی فیصلے میں الیکشن کمیشن کو گائیڈ لائین دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 15 دن کے اندر 3 دسمبر تک کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ 2 ماہ کے اندر اندر ہونی چاہیے اور اس سے متعلق 60 روز میں اقدامات مکمل کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں