پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پروین رحمان کے اہلخانہ کا سندھ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پروین رحمان کے اہلخانہ نے سندھ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پروین رحمان کے اہلخانہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر رد عمل آگیا ، اہلخانہ سندھ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

پروین رحمان اہلخانہ نے کہا کہ ملزم کی جانب سے ہمارے اہلخانہ کو خطرہ ہے ، جو افراد اورنگی پائلٹ پروجیکٹ میں کام کررہے ہیں ان کی بھی جان کو خطرہ ہے۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو فوری طور پر ایم پی او کے تحت بند کیا جائے اور سندھ حکومت فوری طور پر آج کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کرے۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس طرح کے کیسزکو دیکھے ، اس طرح کے کیسز میں اہلخانہ کو انصاف نہیں ملتا ہے ، رحیم سواتی اوردیگر کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائیں کالعدم قرار دے دیں اور کہا تھا کہ ملزمان دوسرے کیسزمیں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں