جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہونی چاہیے آرمی چیف کی تعیناتی جس کا اختیار ہے وہی کرے۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ بھی مشاہدات کی جانب جا رہے ہیں اس نے ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہےملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا ہم اسے وہاں سے واپس لائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی قیادت پر دباؤ ڈال رہے ہیں جن کا ریکارڈ فساد، جلاؤ گھیراؤ کا ہے تو امن وامان حکومت کی ذمہ داری ہے جب تک عمران خان سیاست کا حصہ ہوگا یہ گندگی آتی رہےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف کرسکتے ہیں مگر ذاتی زندگی بیچ میں نہیں لانا چاہیے ہر پارٹی کو الیکشن لڑنے کا حق ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جےیوآئی ملک بھر میں مدمقابل قوت کےطور پر ابھر رہی ہے ہم ہر وقت میدان میں ہیں میں پشاور،بلوچستان اور کشمیر بھی جاؤں گا عوامی رابطے میں کمی نہیں آئے گی۔