جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی کا لرزہ خیز قتل، لوگوں کے دل دہل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گھر سے لاپتا ہونے والی خاتون کا قاتل اسی کا شوہر نکلا، سفاک ملزم نے بیوی کو بے وفائی کے الزام میں بے رحم طریقے سے مار کر لاش کے ٹکڑے کردیئے۔

یہ اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر نرسنگھ پور میں پیش آیا، پولیس نے ڈرامائی انداز میں ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفاک شوہر اپنی بیوی کو بہانے سے جنگل میں لے گیا اور کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے اسے قتل کر ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتولہ کی لاش کے ٹکڑے کرکے ان کو جنگل میں مختلف مقامات پر دفن کردیا اور سکون سے گھر واپس آگیا۔

مقتولہ کی شناخت سرسوتی پٹیل اور ملزم کی رام کشور پٹیل کے نام سے ہوئی ہے، یہ واقعہ پولیس کے علم اس وقت آیا جب 13 نومبر کو ایک شخص نے اپنے بھائی اور بھابھی کے بارے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔

MP man cuts wife into two pieces over infidelity suspicion, buries at different places

پولیس نے فوری طور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، جس کے دو دن بعد پولیس کو اطلاع ملی کہ گاؤں کے قریب جنگل میں ایک عورت کے کپڑے ملے ہیں۔

مزید تفتیش پر پولیس کو معلوم ہوا کہ مذکورہ کپڑے اسی لاپتہ خاتون کے تھے، پولیس نے جنگل میں مزید تلاش جاری رکھی جس میں جلد ہی ایک اور مقام سے مقتولہ کا مدفون سر ملا۔

کچھ دیر بعد اسی جگہ سے تھوڑا فاصلے پر ایک انسانی دھڑ بھی ملا جس میں انکشاف ہوا کہ یہ دونوں جسمانی اعضاء لاپتہ مقتولہ سرسوتی پٹیل کے ہی ہیں۔

پولیس ابتدائی تحقیقات میں ہی واردات کے اصل مجرم تک پہنچ گئی اور قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کیخلاف درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم رام کشور پٹیل نے بیان دیا کہ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اس لیے وہ اسے بہانے سے جنگل میں لے گیا اور کلہاڑی سے اس کا سر قلم کردیا۔

سفاک ملزم نے بتایا کہ اس کے بعد اس نے سر اور دھڑ کو الگ الگ دفن کردیا، پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی کلہاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں