اشتہار

’عمران خان نے لفظ نیوٹرل کو طعنہ بنادیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامیوں کا ملبہ اداروں پر مت ڈالیں، انہوں نے لفظ نیوٹرل کو طعنہ بنادیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ توشہ خانہ سے سب نے تحائف لیے عمران خان وہ پہلا آدمی ہے جس نے تحائف بیچے، ہمیں یہ بھی ماننا ہوگا کہ آج عمران خان کے ساتھ بہت سے لوگ کھڑے ہیں لیکن ان کو ماننے والوں کی سوچ کیا ہوگی یہ بھی دیکھنا ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کو اوپر لانے کی ذمہ دار حکمران اشرفیہ ہے وہ بڑھکیں مارنے کے بجائے عدالت جائیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ملک کا سوچنا چاہیے، ایک ادارے نے برملا طور پر نیوٹرل رہنے کا اعلان کیا ہے اب ہمیں قومی ادارے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تمام اداروں کو ایک پیج پر ہونا ہوگا ہم آئین و قانون کے تحت ایک پیج پر متحد ہیں، عمران خان کی طرح مفادات کا پیج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تسلیم کرچکے کہ عدم اعتماد میں کوئی بیرونی سازش نہیں تھی انہوں نے بیرونی سازش، امپورٹڈ حکومت کے اپنے بیانیے پر خود ہی یوٹرن لے لیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس نے غیرملکی تحائف کو کاروبار بنایا ہوا تھا، عمران خان کو برسراقتدار لانا اس ملک کی بدقسمتی تھی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں