جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2022: مورگن فری مین کے بائیں ہاتھ کو کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں مورگن فری مین کا بایاں ہاتھ توجہ کا مرکز بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اتوار، 20 نومبر 2022 کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران البیت اسٹیڈیم میں مرکز نگاہ بن گئے۔

افتتاحی تقریب میں جس چیز نے ناظرین کو سب سے زیادہ حیران کیا وہ غانم المفتاح کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہونے والے مورگن فری مین کا بایاں ہاتھ تھا، جس پر ایک سنہری دستانہ چڑھا ہوا تھا۔

- Advertisement -

افتتاحی تقریب کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ اداکار کا بایاں ہاتھ موضوع گفتگو بنا ہوا ہے، لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوا کہ لیجنڈ اداکار نے اپنے بائیں ہاتھ پر دستانہ کیوں چڑھا رکھا تھا۔

قطر اور ایکواڈور کے میچ سے قبل 85 سالہ اداکار نے اپنی تقریر کی صلاحیت سے شائقین کے دل جیتے، انھوں نے امید، اتحاد اور جذبات پر بہترین گفتگو کی۔

سوشل میڈیا پر لوگ پوچھتے نظر آئے کہ مورگن فری مین نے دستانہ کیوں پہنا ہوا تھا، دراصل ہالی ووڈ اداکار کو 2008 میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد سے اپنے بائیں ہاتھ پر خاکستری رنگ کا دستانہ پہننا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو: فیفا کی افتتاحی تقریب میں مورگن فریمین اور غانم المفتاح کی گفتگو نے سماں باندھ دیا

اس حادثے میں مورگن فری مین کی کار سڑک سے پھسل کر کئی مرتبہ الٹنے کے بعد ایک گہری کھائی میں جا گری تھی، وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، جب انھیں اسپتال پہنچایا گیا تو پتا چلا کہ ان کا بایاں ہاتھ شل ہو چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں مورگن کے ہاتھ کی رگیں متاثر ہو گئی تھیں جن کے علاج کی کافی کوشش کی گئی، لیکن وہ بحال نہ ہو سکیں۔ مورگن فری مین نے 2010 میں بتایا تھا کہ ان کے ہاتھ کی رگیں ضائع ہو گئی ہیں، اس لیے وہ ہاتھ کو ہلا نہیں سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں