تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر وزرا کو اعتماد میں لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے، خصوصی اجلاس ایک نکاتی ایجنڈے پر طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چوبیس نومبرکو صبح 9 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو 2روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ ہوں گے

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع سمیت دفاعی حکام بھی ترکیہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو گی، ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات کےفروغ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں اعلی سطحی تقریب میں شریک ہوں گے، وزیراعظم ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے 26 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

Comments

- Advertisement -