تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

’مارچ سے انگلینڈ ٹیم کا دورہ متاثر نہیں ہوگا‘، عمران خان کی برطانوی ہائی کمشنر یقین دہانی

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو حقیقی آزادی مارچ سے انگلینڈ ٹیم کا دورہ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔

زمان پارک میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے عمران خان کو آزادی مارچ کے باعث ٹیم کی سکیورٹی پر خدشات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے اور پی ٹی آئی کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ٹیم کی آمد اور متعلقہ روٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

عمران خان نے کرسچن ٹرنر اور رمیز راجہ کو مارچ سے انگلینڈ ٹیم کا دورہ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب حکومت کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ ٹیم کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 نومبر کو ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ 30 نومبر کو راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -