اشتہار

دوسری بیوی کی بازیابی کیلیے عدالت جانے والا شوہر جرمانہ کروا بیٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ میں دوسری بیوی کی بازیابی کے لیے عدالت جانے والا شوہر جرمانہ کروا بیٹھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خاوند دوسری بیوی کی بازیابی کے لیے گیا تو پہلی بیوی بچوں سمیت عدالت میں پہنچ گٸی، اسے دوسری بیوی تو نہ ملی البتہ عدالت نے جرمانہ کردیا۔ خاوند نے اپنی دوسری بیوی کی بازیابی کے لیے  ہاٸی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہاٸی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں  نے مشتاق احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

- Advertisement -

دوران سماعت سماعت پہلی بیوی بچوں سمیت عدالت پہنچ گٸی، اس نے عدالت میں بتایا کہ خاوند نے اس کی بھانجی سے شادی کر لی ہے اور ابھی تک اسے طلاق نہیں دی۔

 خاتون کا مؤقف سننے کے بعد معزز جج نے خاوند کو 35 ہزار جرمانہ کر دیا اور جرمانے کو پہلی اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے دوسری بیوی ساٸلہ احمد کو اسے والدین کے ساتھ بھجوا دیا۔

دوسری جانب مشتاق احمد کے وکیل نے کہا کہ ساٸلہ احمد  اپنے خاوند کے ساتھ جانا چاہتی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کوٸی کنویں میں چھلانگ لگانا چاہے تو کیا عدالت اس کی اجازت دے دے۔

عدالت نے بیوی کی بازیابی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں