اشتہار

پی ٹی آئی لانگ مارچ ودھرنا، دارالحکومت کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور دھرنے سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر کو پنڈی پہنچ کر احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ احتجاج کے حوالے سے آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت کو اہم مقامات پر کنٹیرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق آج شام سے فیض آباد، کورال چوک، 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے جس کے بعد وفاقی پولیس نے جڑواں شہروں کے راستوں کی بندش کی تیاری شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر چٹھہ نے بتایا کہ آج شام سے فیض آباد، کورال چوک، 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے۔ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی۔ پولیس کے ساتھ ایف سی، رینجرز بھی تعینات ہوگی۔ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کسی بھی نا خوشگوار واقعے یا عمران خان پر حملے کی ذمے دار وفاقی حکومت ہوگی‘

سہیل اختر نے مزید کہا کہ کنٹینرز لگانے کیلیے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ عوام کیلیے ٹریفک کے متبادل راستے دیں گے۔ بارہ کہو، آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلیے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلیے راستہ کھلا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں