تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ

اہم عسکری تعیناتیوں کا فیصلہ ہوگیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو جوائنٹس چیف آف اسٹاف نامزد کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹس چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے بند کمرے میں وزرا سے مشاورت کی۔

دوران اجلاس وزرا کے علاوہ تمام افسران کو باہر جانے کی درخواست کی گئی اور ان کے باہر جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بند کمرے میں وفاقی وزرا سے مشاورت کی گئی۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ایاز صادق، بشیر چیمہ، ملک احمد خان، شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین ودیگر شریک ہیں۔

Comments

- Advertisement -