اشتہار

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی صدر سے الوداعی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی جس میں صدر نے ملکی خدمات کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

اس موقع پر صدر علوی نے جنرل ندیم رضا کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف تعینات کر دیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹس چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے دونوں تقرریوں کے حوالے سے ایڈوائس صدر مملکت کو بھی بھجوا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کردیا گیا‘

اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور میرٹ کے مطابق تعیناتی کی جا رہی ہے اور وزیراعظم کی ایڈوائس قانون وآئین کے مطابق ہے اور اسی کے مطابق قانون آئین کے مطابق سارے معاملات طے پائے ہیں۔ امید ہے صدر مملکت آئینی تعیناتی کو سیاسی نہیں کرینگے اور اس حوالے سے کوئی تنازع نہیں کھڑا کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں