لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے بہالپور میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو خاتون کی شکایت پر بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم خاتون کو ہراساں کررہا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر عالم کو جڑانوالہ سےگرفتار کیا۔
ملزم خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا، ملزم خاتون کو بلیک میل بھی کررہا تھا اور غیر اخلاقی تصاویر اپلوڈ نہ کرنے کے عوض رقم بھی ہتھیا چکا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔