جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فوری الیکشن عمران خان کا پہلا مطالبہ ہے، فیاض چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کل حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان چارٹر آف ڈیمانڈ رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاکھوں افراد کی موجودگی میں عمران خان اپنا چارٹرآف ڈیمانڈ رکھیں گے

انہوں نے کہا کہ فوری اور فری الیکشن عمران خان کی پہلی ڈیمانڈ ہے، الیکشن جب بھی ہوں عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کل راولپنڈی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے عمران خان کل دوپہر ایک سے 2 بجے کے درمیان زمان پارک سے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی روانگی کی تیاریاں مکمل

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان زمان پارک سے سخت سکیورٹی حصار میں لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے، ایئرپورٹ سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

عمران خان راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔ ان کے ہمراہ ہیلی میں ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

راولپنڈی میں دھرنا ہوگا یا جلسہ اس کا اعلان عمران خان کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کل مارچ کے شرکا کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں